تخطَّ إلى المحتوى
انتقل إلى المحتوى

یہ آرکائیو مفت ہے اور قارئین کے تعاون سے چلتا ہے۔

عطیہ

28- بے چینی حزن وغم اوررنج کے علاج میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(1)

اردو2 منٹ کا مطالعہ

1- آپ   (صلى الله عليه وسلم)بے چینی کے وقت یہ دعا پڑھاکرتے تھے:"لا إله إلا الله العظيم الحليم,لا إله إلا الله رب العرش العظيم, لا إله إلا الله رب السموات ورب الأرض ,رب العرش الكريم"(متفق عليه)

الله كے سواکوئی معبودبرحق نہیں جو بزرگ اورحلیم ہے, اللہ کے سواکوئی معبود برحق نہیں جوعرش عظیم کا پروردگارہے, اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں جوساتوں آسمانوں   ,زمین اورعرش کریم کا رب ہے .

2- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کو جب کوئی رنج وغم لاحق ہوتا تو فرماتے :"يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث"

اے ہمیشہ زندہ رہنےوالے! اے ہرچیز کو قائم رکھنے والے! تیری رحمت کے طفیل مدد مانگتا ہوں-

اورآپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایاکہ:"پریشان اورمصیبت زدہ آدمی کی دعائیں یہ ہیں:"اللّهم رحمتك أرجو,فلا تكلني إلي نفسي طرقة عينٍ , وأصلِح شأني كله,لا إله إلا أنتَ" (ابوداود)

اے اللہ میں تیری رحمت کا امیدوارہوں, - اسلئے مجھے چشم زدن کے لئے بھی میرے سپرد نہ کر,اورمیری حالت درست فرما,تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں.

اورآپ   (صلى الله عليه وسلم)کوجب کوئی غم لاحق ہوتا تو نمازپڑھتے تھے.

3- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا :"جب بندے کوکوئ غم اوردکھ پہنچے تووہ یہ دعا کرے :"اللّهم إني عبدك , وابن عبدك, وابن أمتك, ناصيتي بيدك, ماض ٍ فيَّ حكمك, عدل في قضاءك, أسألك بكل اسم هولك سمّيت به نفسك, أوأنزلتَه في كتاب بك , أوعلّمته أحدا من خلقك, أواستأثرت َ به في علمك الغيب عندك, أن تجعل القرآن العظيم ,ربيع قلبي , ونورصدري , وجلاء حزني وذهاب همّي"

اے اللہ میں تیرا بندہ ہوں, تیرے بندے کا بیٹا ہوں , تیری بندی کا بیٹاہوں, میری پيشانی تیرے قبضہ میں ہے, مجہ پرتیراحکم جاری ہے,مجہ پرتیرا فیصلہ ہی کا رفرما ہے,میں تیرے اس نام کے طفیل سوال کرتا ہوں جسے تونے اپنے لئے اختیارکیا ہے, یا تونے اسے اپنی کتاب میں نازل فرمایا یا تونے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا یاتونے اسے اپنے پاس علم غیب میں(مخفی ) رکھاکہ توقرآن عظیم کو میرے دل کی بہار, میرے سینے کا نور, میرے غم کا مداوا اورمیرے غم کو دورکرنے کا ذریعہ بنادے .

تواللہ تعالى' اسکے رنج وغم کو دورکردے گا, اوراسکی جگہ فرحت عطا فرمائے گا.(مسند احمد)

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)صحابہ کرام کو گھبراھٹ کے موقع پریہ دعا سکھلاتے تھے:"أعوذ بكلمات الله التامة من غضبه وعقابه وشرعباده , ومن همزات الشيطان ,وأعوذبك رب أن يحضرون"

الله كے پورے کلمات کے ذریعہ میں پناہ چاہتاہوں, اسکے غضب سے ,اس کے بندوں کے شرسے,شیطانوں کے وسوسے سے, اوراس بات سے کہ میرے پاس وہ آئیں - (ابوداود,ترمذی)

5- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا :"كوئي شخص مبتلائے مصیبت ہوجائےتو یوں کہا کرے:"إنا لله وإنا إليه راجعون, اللّهمَّ اْجُرني في مصيبتي وأخلِف لي خيراً منها" هم الله ہی کےلئے ہیں اوراسی کی طرف واپس جانا ہے ,اے اللہ میری مصیبت میں مجھے اجردے , اورمجھے اس سے بہتربدل عطا فرما.

چنانچہ اللہ تعالى' اسے اس مصیبت میں اجروثواب دے گا, اوربہتربدل عطا فرمائے گا.(مسلم)

__________________

(1)  (زادالمعاد4/180)

اصل میں شائع ہوا mercyprophet.org

مزید مطالعہ

  1. صحبت حبیب صلى اللہ علیہ وسلم میں چالیس مجلسیں

    تاليف: عادل بن على الشدی ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی نظر ثانی: عطاء الرحمن ضياء الله مختصر بیان: اس کتاب میں پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت , اخلاق و عادات اور خصائل سے متعلق اہم پہلؤوں کو بیا لیس مجلسوں کے ذ…

  2. عبادات ومعاملات اوراخلاق میں محمد کا طریقہ

    تالیف د/أحمد بن عثمان المزید لکچرارشعبۂ اسلامیات جامعۃ الملک سعود ترجمہ شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ عطاء الرحمن ضیاء اللہ

  3. بیالیسویں مجلس آپ (صلى الله عليه وسلم) کی سخاوت

    جودوسخا اورکرم وفیاضی اوررواداری میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا کوئی ثانی نہیں تھا.

  4. اکیتالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (44)

    خادموں اورغلاموں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم)کی مہربانی ورحمت: اسلام سے ماقبل خادموں اورغلاموں کے کوئی حقوق تھے نہ عزت وتکریم ,جب اللہ رب العالمین نے اسلام کے ذریعہ دنیا کوعزت بخشی توآپ (صلى الله عليه وسلم) نے ان سے…

  5. چالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (3)

    بچوں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی شفقت ومہربانی : آپ (صلى الله عليه وسلم)بچوں کے ساتہ بہت رحیم ومہربان تھے.

منصوبے کی مدد کے لیے ہم سے رابطہ کریں