تخطَّ إلى المحتوى
انتقل إلى المحتوى

یہ آرکائیو مفت ہے اور قارئین کے تعاون سے چلتا ہے۔

عطیہ

26- چلنے پھرنے اور اٹھنے بیٹھنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(1)

اردو1 منٹ کا مطالعہ

1- آپ (صلى الله عليه وسلم) چلتے توآگے کی طرف جھک کرچلتےتھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کسی بلندی سے اتررہے ہوں,آپ لوگوں میں سب سےبہتر,پرسکون اورتیزچلنےوالے تھے.

2- کبھی آپ  (صلى الله عليه وسلم) ننگے پیر چلتے توکبھی جوتوں میں چلتےتھے.

3- آپ   (صلى الله عليه وسلم)اونٹ ,گھوڑے, خچراورگدھے  پر  سوار ہوتے تھے, کبھی آپ بغیرزین کے گھوڑے پرسوارہوتے توکبھی زین کے ساتہ سوار ہوتے تھے.اورآپ اپنے پیچھے اورآگے لوگوں کوبٹھا لیتے تھے.

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)زمین ,چٹائی اوربسترپربیٹھتے تھے.

5- آپ   (صلى الله عليه وسلم)تکیہ پر ٹیک لگایا کرتے تھے کبھی   دائیں پہلوپر توکبھی  بائیں .

6-  آپ (صلى الله عليه وسلم) قرفصاء (اکڑوں (بیٹھتے تھے ,اورکبھی آپ  چت لیٹتے تھے, اوربسا اوقات ایک پیرکو دوسرے پرپررکھ لیتے تھے ,  اور کبھی کمزوری کی وجہ سے  ضرروت پڑنے پرصحابہ کرام پرٹیک لگالیتے تھے .

7- آپ (صلى الله عليه وسلم) نے دھوپ اورسایہ کے درمیان بیٹھنے سے منع فرمایا ہے.

8- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کسی مجلس میں بیٹھنے والوں کواللہ کا ذکرنہ کرنے پرناپسندکرتے تھے,اورفرماتے:"جوكسی مجلس میں بیٹھے  اوراللہ کا اسمیں ذکرنہ کرے  تو اللہ کی طرف سے اسکو حسرت ہوگی00"(ابوداود) التِرۃ: حسرت کوکہتے ہیں

9- آپ   (صلى الله عليه وسلم)نے فرمایا :"جوشخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس میں بہت  لغوکا ارتکاب کرے تومجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے :"سبحانك اللّهم وبحمدك أشهد أن لا إله إلا أنت,أستغفرك وأتوب إليك"

اے اللہ توپاک ہے اوراپنی حمد کے ساتہ – میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں,میں تجہ سےبخشش مانگتا ہوں اورتیری طرف توبہ کرتا ہوں"

تواس سے جوکچہ مجلس میں گنا ہ صادرہوئی ہوگی اسکے لئے کفارہ ہوجائےگی. (ابوداود,ترمذی).

__________

(1)  (زادالمعاد1/161)


اصل میں شائع ہوا mercyprophet.org

مزید مطالعہ

  1. صحبت حبیب صلى اللہ علیہ وسلم میں چالیس مجلسیں

    تاليف: عادل بن على الشدی ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی نظر ثانی: عطاء الرحمن ضياء الله مختصر بیان: اس کتاب میں پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت , اخلاق و عادات اور خصائل سے متعلق اہم پہلؤوں کو بیا لیس مجلسوں کے ذ…

  2. عبادات ومعاملات اوراخلاق میں محمد کا طریقہ

    تالیف د/أحمد بن عثمان المزید لکچرارشعبۂ اسلامیات جامعۃ الملک سعود ترجمہ شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ عطاء الرحمن ضیاء اللہ

  3. بیالیسویں مجلس آپ (صلى الله عليه وسلم) کی سخاوت

    جودوسخا اورکرم وفیاضی اوررواداری میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا کوئی ثانی نہیں تھا.

  4. اکیتالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (44)

    خادموں اورغلاموں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم)کی مہربانی ورحمت: اسلام سے ماقبل خادموں اورغلاموں کے کوئی حقوق تھے نہ عزت وتکریم ,جب اللہ رب العالمین نے اسلام کے ذریعہ دنیا کوعزت بخشی توآپ (صلى الله عليه وسلم) نے ان سے…

  5. چالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (3)

    بچوں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی شفقت ومہربانی : آپ (صلى الله عليه وسلم)بچوں کے ساتہ بہت رحیم ومہربان تھے.

منصوبے کی مدد کے لیے ہم سے رابطہ کریں