تخطَّ إلى المحتوى
انتقل إلى المحتوى

یہ آرکائیو مفت ہے اور قارئین کے تعاون سے چلتا ہے۔

عطیہ

24- اجازت طلبی اورسلام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(1)

اردو3 منٹ کا مطالعہ

1- آپ   (صلى الله عليه وسلم)جب کسی قوم کے پاس تشریف لاتے توسلام کرتے اورجب وہاں سے جاتے تب بھی سلام کرکے جاتے تھے.اورلوگوں کو سلام عام کرنے کا حکم دیتے تھے.

2- آپ   (صلى الله عليه وسلم)فرماتے :"کہ چھوٹا بڑے کو سلام کرے,اورگزرنے والا بیٹھے ہوئے کوسلام کرے, اورسوار  پیدل چلنے والے کو سلام کرے اور  تھوڑے افراد زیادہ  کو سلام کریں"(متفق علیہ)

3- آپ   (صلى الله عليه وسلم)جب کسی سے ملتے توپہلے سلام کرتے تھےاورجب آپ سےکوئی سلام کرتا تواسی کے مثل یا اس سے بہتر جواب فوراً دیتے تھے مگرکوئی عذر جیسے نمازیا قضائے حاجت وغیرہ کے وقت (فوراً) نہ دیتے تھے.

4- آپ   (صلى الله عليه وسلم)شروع میں "السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہتے تھے"(بخاری) اورآپ ابتداءکرنے والے کیلئے "علیک السلام " کہنے کو ناپسند فرماتے تھے.آپ (صلى الله عليه وسلم)  سلام کر نے والے کا جواب   "وعلیک السلام "واؤ کے ساتہ دیتے تھے.

5- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کی سنت طیبہ یہ تھی کہ جب لوگ زیادہ ہوتے اور ایک بارمیں سب کو سلام نہ پہنچتا تو تین بارسلام کرتے تھے.

6- نبی کریم   (صلى الله عليه وسلم)کی سنت طیبہ یہ ہے کہ مسجد میں آنے والا سب سے پہلے تحیۃ المسجد دورکعت نمازپڑھے پھرآکرلوگوں کوسلام کرے.

7- آپ   (صلى الله عليه وسلم)ہاتہ ,سراورانگلی کے اشارہ سے  کسی کے سلام کا جواب نہ دیتے تھے الا یہ کہ نمازمیں ہوتے توآپ اسمیں اشارہ کے ذریعہ سلام کا جواب دیتےتھے.

8- آپ   (صلى الله عليه وسلم)بچوں کے پاس سے گزرتے توسلام کرتے ,اسی طرح عورتوں کے پاس سے گزرتے تو بھی سلام کرتے تھے,اورصحابہ کرام بھی نمازجمعہ سےواپس آتے وقت راستے میں بوڑھی عورت کے پاس سے گزرتے تواسکوسلام کرتے تھے .

9- آپ (صلى الله عليه وسلم) دوسروں کو سلام پہنچاتے اوردوسروں کے سلام قبول بھی کرتے تھے, جب آپ کو کوئی دوسرے کے سلام کو پہنچاتا توپہلے آپ اس پراورپھربھیجنے  والے پرسلام کرتے.

10- آپ   (صلى الله عليه وسلم)سے سوال کیا گیاکہ :"آدمی جب اپنے بھائی سے ملےتوکیا اس کے لیے جھک جائے؟"توفرمایا :نہیں" کہا گیا کہ کیا اسے چمٹ جائے اور بوسہ لے؟" توفرمایا :نہیں, کہا گیا کہ کیا اس سے مصافحہ کرے؟ توفرمایا: "ہاں" (ترمذی).

11- آپ   (صلى الله عليه وسلم)اپنے اہل کے پاس اچانک نہ آتے تھے  کہ ان  کی ٹوہ میں پڑیں ,آپ (صلى الله عليه وسلم) داخل ہوتے ہی ان پر سلام کرتےاورانکے احوال معلوم کرتے.

12- جب آپ   (صلى الله عليه وسلم)رات کواپنے گھرمیں داخل ہوتے تواسطرح سلام کرتے کہ جاگنے والا سن لے اورجوسویا ہو وہ نہ جاگے"(مسلم)

13- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کی سنت طیبہ یہ تھی کہ جب اجازت طلب کرنے والے سے کہا جائےکہ تو کون ہے؟ توفرمائے : فلان بن فلان ,یا کنیت ذکر کرے, یا لقب ذکرکرے,اوریہ نہ کہے کہ "میں ہوں".

14- آپ   (صلى الله عليه وسلم)کسی کے یہاں جاتے توتین مرتبہ اجازت طلب کرتے اگرتین مرتبہ کے بعداجازت نہ ملتی توواپس لوٹ آتے.

15- آپ  (صلى الله عليه وسلم) صحابہ کرام کو اجازت طلب كرنے سے پہلے سلام کہنے کی تعلیم دیتےتھے.

16- جب آپ  (صلى الله عليه وسلم) کسی کے دروازے   پرتشریف لے جاتے تودروازے کے بالمقابل کھڑےنہ ہوتے بلکہ دائیں یا بائیں جانب کھڑے ہوتے تھے,اورفرماتے :"اجازت طلبی تومحض نگاہ پڑ جانے سے بچنے کے لئے ہے"(متفق علیہ)

_____________

(1)   (زادالمعاد2/371) 


اصل میں شائع ہوا mercyprophet.org

مزید مطالعہ

  1. صحبت حبیب صلى اللہ علیہ وسلم میں چالیس مجلسیں

    تاليف: عادل بن على الشدی ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی نظر ثانی: عطاء الرحمن ضياء الله مختصر بیان: اس کتاب میں پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت , اخلاق و عادات اور خصائل سے متعلق اہم پہلؤوں کو بیا لیس مجلسوں کے ذ…

  2. عبادات ومعاملات اوراخلاق میں محمد کا طریقہ

    تالیف د/أحمد بن عثمان المزید لکچرارشعبۂ اسلامیات جامعۃ الملک سعود ترجمہ شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ عطاء الرحمن ضیاء اللہ

  3. بیالیسویں مجلس آپ (صلى الله عليه وسلم) کی سخاوت

    جودوسخا اورکرم وفیاضی اوررواداری میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا کوئی ثانی نہیں تھا.

  4. اکیتالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (44)

    خادموں اورغلاموں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم)کی مہربانی ورحمت: اسلام سے ماقبل خادموں اورغلاموں کے کوئی حقوق تھے نہ عزت وتکریم ,جب اللہ رب العالمین نے اسلام کے ذریعہ دنیا کوعزت بخشی توآپ (صلى الله عليه وسلم) نے ان سے…

  5. چالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (3)

    بچوں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی شفقت ومہربانی : آپ (صلى الله عليه وسلم)بچوں کے ساتہ بہت رحیم ومہربان تھے.

منصوبے کی مدد کے لیے ہم سے رابطہ کریں