تخطَّ إلى المحتوى
انتقل إلى المحتوى

یہ آرکائیو مفت ہے اور قارئین کے تعاون سے چلتا ہے۔

عطیہ

6- نمازاستسقاء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(1)

اردو1 منٹ کا مطالعہ

1- آپ  (صلى الله عليه وسلم) خطبہ کے دوران منبرپرہی بارش طلب کرتے تھے, آپ جمعہ کے علاوہ بھی بارش طلب کیا کرتے تھے, اسی طرح آپ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے اوردونوں ہاتہ اٹھایا اوربارش کے لئے اللہ سے دعا فرمائی.

2- آپ (صلى الله عليه وسلم)  بارش میں یہ دعا پڑھتے تھے :"اللّهم اسقِ عبادك وبهائمك وانشر رحمتك,وأحْيِ بلدك الميِّتَ (داود) "اللّهم اسقنا غيثا مُغيثاً مريئاً مريعاً نافعاً غيرضار,عاجلاً غيرآجل " (داورد).

اے میرے رب !اپنے بندوں اورچوپایوں کوسیراب کردے, اوراپنی رحمت کوپھیلادے,اورمردہ وسوکھی زمین کوزندہ کردے(داود)

اے میرے رب! ایسی بارش نازل فرما جو مددگار,مزے دار,خوب سبزہ اگانے والی ونفع بخش ہوضرر رساں نہ ہو اورجلدی نازل فرما.(داود)

3- آپ  (صلى الله عليه وسلم) جب بادل یا آندھی دیکھتے توچہرے سے(پریشانی) کے آثار ظاہرہوجاتے اورآپ ادھرادھر آگے  پیچھے (دیکھنے) لگتے, جب بارش ہونے لگتی توآپ کی خوف وگھبراہٹ دورہوجاتی (کیونکہ آپ  (صلى الله عليه وسلم) کو خطرہ محسوس ہوتا کہ کہیں یہ بارش عذاب نہ ہو).

4- آپ  (صلى الله عليه وسلم) جب بارش دیکھتے توکہتے :"اللّہم صیّبانافعا"

اے اللہ !اس بارش کونفع بخش بنا.  (متفق علیہ).

اوراپنا کپڑااتاردیتے تاکہ جسم مبارک پربارش کاپانی پڑے.آپ  (صلى الله عليه وسلم) سے اس کا سبب دریافت کیا گیا توکہا کہ "يہ اللہ کی تازہ ترین نعمت ہے." (مسلم)

5- جب زیادہ بارش ہونےلگتی توصحابہ کرام اسے رکنے کیلئے آپ  (صلى الله عليه وسلم) سے دعا کرواتے تو آپ (صلى الله عليه وسلم) اس کے لئے یہ دعا پڑھتے :"اللّهم حواليناولا علينا,اللّهم على الظّراب ,والآكام ,والجبال ,وبطون الأودية, ومنابت الشجر"(ابن ماجه

اے اللہ! ہمارے اردگرد ہواورہمارے اوپرنہ ہو, اے اللہ ٹیلوں اورپہاڑوں اور وادیوں کے علاقے میں اوردرختوں کی جڑوں پربارش کر. (متفق علیہ)

__________________

(1) زادالمعاد(1/439)

اصل میں شائع ہوا mercyprophet.org

مزید مطالعہ

  1. صحبت حبیب صلى اللہ علیہ وسلم میں چالیس مجلسیں

    تاليف: عادل بن على الشدی ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی نظر ثانی: عطاء الرحمن ضياء الله مختصر بیان: اس کتاب میں پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت , اخلاق و عادات اور خصائل سے متعلق اہم پہلؤوں کو بیا لیس مجلسوں کے ذ…

  2. عبادات ومعاملات اوراخلاق میں محمد کا طریقہ

    تالیف د/أحمد بن عثمان المزید لکچرارشعبۂ اسلامیات جامعۃ الملک سعود ترجمہ شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ عطاء الرحمن ضیاء اللہ

  3. بیالیسویں مجلس آپ (صلى الله عليه وسلم) کی سخاوت

    جودوسخا اورکرم وفیاضی اوررواداری میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا کوئی ثانی نہیں تھا.

  4. اکیتالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (44)

    خادموں اورغلاموں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم)کی مہربانی ورحمت: اسلام سے ماقبل خادموں اورغلاموں کے کوئی حقوق تھے نہ عزت وتکریم ,جب اللہ رب العالمین نے اسلام کے ذریعہ دنیا کوعزت بخشی توآپ (صلى الله عليه وسلم) نے ان سے…

  5. چالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (3)

    بچوں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی شفقت ومہربانی : آپ (صلى الله عليه وسلم)بچوں کے ساتہ بہت رحیم ومہربان تھے.

منصوبے کی مدد کے لیے ہم سے رابطہ کریں