تخطَّ إلى المحتوى
انتقل إلى المحتوى

یہ آرکائیو مفت ہے اور قارئین کے تعاون سے چلتا ہے۔

عطیہ

4- عیدین میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ(1)

اردو2 منٹ کا مطالعہ

1- آپ (صلى الله عليه وسلم) نمازعیدین مصلى میں پڑھتے تھے اورعمدہ سے عمدہ لباس زیب تن فرماتے تھے.

2- آپ  (صلى الله عليه وسلم)عیدالفطرکی نمازمیں تشریف لے جانے سے پہلے چند طاق کھجوریں تناول فرماتے تھے,اورعید الأضحی' میں نمازسے فارغ ہوکرقربانی کے گوشت ہی سے شروعات کرتے تھے.آپ  (صلى الله عليه وسلم) عیدالفطرکی نمازتاخیرسے پڑھتے اورعیدالأضحى' کی نمازمیں جلدی کرتے تھے.

3- آپ (صلى الله عليه وسلم)  عیدگاہ پیدل تشریف لے جاتے تھے,وہاں پہنچنے پرنیزہ بطورسترہ آپ کے سامنے گاڑدیا جاتا(کیونکہ ان دنوں عیدگاہ میں کوئی عمارت نہ تھی)

4- جب آپ (صلى الله عليه وسلم)  عیدگاہ پھنچ جاتے توبغیراذان واقامت کہے اوربغیر"الصلاۃ جامعۃ" کہے نمازشروع کردیتے تھے,آپ  (صلى الله عليه وسلم)اورصحابہ کرام نمازعیدین سے پہلے یابعد کوئی نمازنہیں پڑھتے تھے.

5- خطبہ سے پہلے آپ (صلى الله عليه وسلم) دورکعت نمازپڑھتے تھے,پہلی رکعت میں تکبیرتحریمہ سمیت سات تکبیریں مسلسل کہتے تھے,ہردوتکبیروں کے درمیان معمولی سا وقفہ کرتے,اوران تکبیروں کے درمیان آپ  (صلى الله عليه وسلم) سے کوئی مخصوص ذکرثابت نہیں ہے.تکبیرمکمل ہونے کے بعد قراءت شروع کردیتے, پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ"ق" اوردوسری رکعت میں "اقتربت الساعۃ" پڑھتے –بسا اوقات دورکعتوں میں "سورۃالأعلی" اور "سورۃ الغاشیۃ"پڑھتے تھے,قراءت سے فارغ ہوکراللہ اکبرکہتے ہوئے رکوع میں چلے جاتے,پھردوسری رکعت میں مسلسل پانچ تکبیریں کہتے , پھر قراءت شروع کردیتے,نمازسے فارغ ہونے کے بعد اٹھ کرلوگوں کے سامنے کھڑے ہوجاتے اورلوگ اپنی اپنی جگہ بیٹھے رہتے,آپ انھیں وعظ ونصیحت فرماتے اوراچھی باتوں کا حکم دیتے اوربری باتوں سے منع فرماتے.

6- عیدگاہ میں کوئی منبرنہ ہوتا, آپ (صلى الله عليه وسلم)  زمین پرکھڑے ہوکرخطبہ دیتے تھے.

7- آپ  (صلى الله عليه وسلم) نے خطبہ عید کے موقع پرلوگوں کوبغیرخطبہ سنے گھرچلے جانے کی بھی اجازت دی ہے. اسی طرح جب جمعہ کے دن عید پڑجائے  تواس کی رخصت دی ہے کہ جمعہ کی نمازمیں شریک نہ ہوں اورصرف عید کی نمازپراکتفا کرلیں اورظہرکی نمازادا کرلیں.

8- آپ  (صلى الله عليه وسلم) عیدگا ہ جاتے وقت ایک راستے سے جاتے اور دوسرے راستے سےواپس آتے تھے.

_____________________

(1) زادالمعاد(1/425)

اصل میں شائع ہوا mercyprophet.org

مزید مطالعہ

  1. صحبت حبیب صلى اللہ علیہ وسلم میں چالیس مجلسیں

    تاليف: عادل بن على الشدی ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی نظر ثانی: عطاء الرحمن ضياء الله مختصر بیان: اس کتاب میں پیغمبر صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت , اخلاق و عادات اور خصائل سے متعلق اہم پہلؤوں کو بیا لیس مجلسوں کے ذ…

  2. عبادات ومعاملات اوراخلاق میں محمد کا طریقہ

    تالیف د/أحمد بن عثمان المزید لکچرارشعبۂ اسلامیات جامعۃ الملک سعود ترجمہ شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ عطاء الرحمن ضیاء اللہ

  3. بیالیسویں مجلس آپ (صلى الله عليه وسلم) کی سخاوت

    جودوسخا اورکرم وفیاضی اوررواداری میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کا کوئی ثانی نہیں تھا.

  4. اکیتالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (44)

    خادموں اورغلاموں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم)کی مہربانی ورحمت: اسلام سے ماقبل خادموں اورغلاموں کے کوئی حقوق تھے نہ عزت وتکریم ,جب اللہ رب العالمین نے اسلام کے ذریعہ دنیا کوعزت بخشی توآپ (صلى الله عليه وسلم) نے ان سے…

  5. چالیسویں مجلس نبی رحمت (صلى الله عليه وسلم) (3)

    بچوں کے ساتہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی شفقت ومہربانی : آپ (صلى الله عليه وسلم)بچوں کے ساتہ بہت رحیم ومہربان تھے.

منصوبے کی مدد کے لیے ہم سے رابطہ کریں